ہر شعبے میں خواتین کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا : شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ مخدوم نے ملک کی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جو ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں کردار ادا کررہی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں خواتین کے لئے ہر شعبے میں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی گراں قدر خدمات کا اعتراف ہونا چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی نے ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کی ان خواتین کو بھی خصوصی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بھارتی جارحیت کا نہتے سامنا کرتے ہوئے اپنے حق کے لئے خود جدوجہد کو جاری رکھا اور اپنی جرات اور بہادری کے ساتھ انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔