International Womens Day

پاکستان اور دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گوگل نے اپنا ڈوڈل جاری کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی دن منانے کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا،خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی تھی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں، سول سوسائٹی کی تنظمیں خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کیلئے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک جن میں روس، ویت نام، اور بلغاریہ شامل ہیں میں خواتین کے عالمی دن پر عام تعطیل ہوتی ہے، یہ دن خواتین کی ”جدوجہد“ کی علامت ہے۔ 1908ء میں 15000 ہزار محنت کش خواتین نے تنخواہوں میں اضافے، ووٹ کے حق اور کام کے طویل اوقات کار کے خلاف نیویارک شہر میں احتجاج کیا اور اپنے حقوق کے حصول ے لیے آواز بلند کی۔ 1909ء میں امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پہلی بار عورتوں کا قومی دن 28 فروری کو منایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا