وزیر اعظم عمران خان نے کرنل مجیب الرحمان کو خراج تحسین پیش کی

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل مجیب الرحمان کو خراج تحسین ہیش کی گئی ،وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور امن کی شمع روشن ہوئی ہے،وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم نے شہید کرنل مجیب الرحمان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔