d2f7502267d6c6a3090c91912c4bd32c

پانچویں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی درمیان میچ کھیلا جائے گا

پانچویں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کل واحد میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی درمیان کھیلا جائے گا

یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیگ کا 24واں میچ منگل کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کو سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

 پشاور زلمی لیگ میں 09 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار