KP govt 1024

صوبائی حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کیلئے اسامیوں کی منظوری دیدی گئی

پشاور: صحت کے شعبے میں قبائلی اضلاع کے لئے 2 ہزار 333 نئی اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ تعلیم کے شعبے کے لئے 5 ہزار 500 نئی اسامیاں منظور کی گئی ہیں ۔ ان تمام نئی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جون 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔ قبائلی اضلاع کے ہونہار طلبا کو سکالرشپ دینے کے لئے 75 کروڑ سے زائد کا فنڈ رکھا گیا ہے۔ ضم شدہ اضلاع میں بجلی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں کے لئے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔ ضم شدہ اضلاع کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو 66 کے وی سے 132 کے وی تک اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں بارشیں: کوٹ اللہ داد کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا