cb2d3540 5ec4 11ea badf b4cb46f34c3d

آرنلڈ شوازینگر نے ایک روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کردیا۔

آرنلڈ شوازینگر نے ایک روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کردیا۔

شوازینگر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کمنپی کو ان کا ہم شکل روبوٹ استعمال کرنے سے روکا جائے، فی الوقت کمپنی ان کے ہم شکل روبوٹ کی مختلف میلوں میں تشہیر کر رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق شوازینگر کا روبوٹ مہمانوں کا استقبال کرے گا، لائٹ کھول سکے گا اور الیکٹرک کیٹل آن کر سکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوازینگر سے کئی بار درخواست کی تھی کہ وہ اس روبوٹ کی تیاری کے لیے ایک عدد تصویر کھنچوائیں لیکن انہوں نے منع کردیا۔

کمپنی کے مطابق ان کے تیار کیے گئے روبوٹ مختلف مشہور شخصیات سے مشابہت رکھتے ہیں اور اپنے اندر منفرد خصوصیات رکھتے ہیں۔