Capture 2

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایران سے آنے والے افراد کو غیرروایتی راستوں سے پاکستان میں داخل کرنے کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایران سے آنے والے افراد کو لیویز اور ریونیو اسٹاف کی مدد سے غیرروایتی راستوں سے پاکستان میں داخل کرنے کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں فوری پر معطل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنروں کو تفتان بارڈر پر اسکریننگ اور قرنطینہ کے بغیر ایران سے واپس آنے والوں کے غیرروایتی راستوں سے غیرقانونی طور پر ملک میں داخلے کے عمل کی موثر نگرانی اوراس کی حوصلہ شکنی کرنے اور تفتان ودیگر سرحدی علاقوں سے آمدورفت کی نگرانی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو بھی اس ضمن میں کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم