جتنے مرضی تجربات کرلیں، ن لیگ ہی واپس آئیگی- مریم نواز

اسلام آباد : شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کےبعد میڈیا سے بات چیت میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کے دل میں مسلم لیگ ن اور اسکے ورکرز کے دل میں اپنی بہادری اور شجاعت سے جو مقام بنایا ہے وہ لائق تحسین ہے.

کہا جاتا ہے مریم کے بھائی ہیں وہ دیکھ بھال کررہے ہیں لیکن میرا بھی دل کرتا ہےمیں والد کےپاس رہوں۔ چاہے تین چار بچےہوں والد تو ایک ہی ہوتاہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دو دفعہ بیگناہ جیل میں ڈال کر کوئی اگر سمجھتا ہے کہ وہ روک سکتا ہے,ڈرا دھمکا سکتا ہے یا خوف میں مبتلا کرسکتا ہے تو وہ جان لے کہ میری جو سویلین بالادستی جمہوریت اور آئین کے ساتھ کمٹمنٹ ہے اور پہلے سے اور زیادہ مضبوط ہوئی ہے.