وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس۔

پشاور: صوبے میں کرونا وائرس کے موثر تدارک کے لیے وزیر اعلی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل۔ کرونا وائرس کے سلسلے میں کل صبح کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب۔ کابینہ اجلاس میں کرونا وائرس کے موثر روک تھام کے لئے اہم فیصلے متوقع۔ کابینہ اجلاس میں سکولوں کی بندش اور دیگر سیاسی و سماجی رابطوں پر جزوی پابندی کے معاملے پر غور کیاجائے گا۔
طور خم بارڈر کی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ۔ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام خوف ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔