کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے- وزیرِاعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات، ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصاً شہر قائد میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مکمل کیے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت.

وزیرِ اعظم نے کراچی کی عوام کی سہولت اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو سراہا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ملک کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی کی عوام کی ضروریات اور فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم کل ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پر غور کیا جائے گا۔