3041acb9 508e 4075 b23e 66bff178549b

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس پر سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانےکافیصلہ کرلیا

اسلام آباد: اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیاگیا ہے، اجلاس میں بارڈرز کی بندش سے متعلق نیشنل پالیسی کاجائزہ لیا جائےگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں عوامی مسائل کےفوری حل کے لئے نیشنل پالیسی پرمشاورت کی گئی اور کروناوائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پرخودکش حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

اجلاس کےدوران بلوچستان سے منسلک بارڈر بند کرنے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا بلوچستان سے منسلک بارڈر پر شدید خطرہ ہے، مکمل سیل کردیا جائے۔

وزیراعظم کی صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فی الحال قومی مسائل اور چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے، حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوزہے، حلقے کے ترقیاتی مسائل کا بھی علم ہے، جلد اسے حل کیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان