پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کے پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔صوبائی وزراء سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سیقوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی۔