4444

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر کاکابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ

پشاور: وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات اجمل وزیر نیکابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں 15 روز کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،وزیر اعلی محمود خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فیصلہ وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کیا گیا، اجمل وزیر نے بتایا کہ اجلاس میں کرونا وبا کی روک تھام کے لئے کابینہ کے ہر رکن نے اہم مشورے دئیے، وزیر صحت نے کابینہ کو کرونا کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی، اجمل وزیر نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے قدرتی آفات کا مثالی مقابلہ کیا، کرونا بڑا حساس معاملہ ہے، ہمارے عوام بہادر ہیں، تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام فیسٹیولز اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، خیبرپختونخوا میں سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے، وزیراعلی محمود خان نے سوات میں اپنا جلسہ بھی ملتوی کردیا ہے، تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہناتھا کہ عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے،طورخم بارڈر سے متعلق فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا،خیبر پختونخوا سے کرونا کے 24 کیسز کو کلئیر قرار دیا جاچکا ہے، تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، ایک قدم آگے بڑھ کر پیشگی اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا