corona

کرونا وائرس132ممالک تک پہنچ گیا

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی، عالمی وباء کے باعث متاثرین کی تعداد ایک لاکھ38ہزار سے زائدہو گئی ہے، ایران میں کرونا وائرس سے مزید 85 اموات ہوئی جبکہ مجموعی تعداد514 تک پہنچ گئی، اسی طرح اٹلی میں اموات کی تعداد 1016 تک جاپہنچی ہے، چین میں مزید 8 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 3177 ہو گئی ہے، دوسری طرف جمہوریہ کوریا میں 71،سپین90 اور جاپان میں 19 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا