اسلام آباد ایئر پورٹ سے کرونا وائرس کے چار مشتبہ مریض پمز ہسپتال منتقل

اسلام آباد:نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کرونا وائرس کے چار مشتبہ مریض پمز منتقل کر دیا گیا ،زرائع کے مطابق پیرس سے آنے والے منڈی بہاوالدین کے رہائشی سکندر حیات کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ،پیرس سے آنے والی فرانسیسی خاتون حلیمہ دستگیر ایرپورٹ سے پمز منتقل کر دیا گیا ،اٹک کی رہائشی جدہ سے آنے والی تاج بی بی ایرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا،چکوال کے رہائشی دبئی سے ایرپورٹ پہنچنے والے سید ممتاز حسین پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ،زرائع کے مطابق تمام چاروں افراد کو تیز بخار کے باعث کرونا کے شبے میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔