اسلام آباد میں نیشنل کوآرڈنیشنل کمیٹ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل کردہ نیشنل کوآرڈنیشنل کمیٹ کا اجلاس آج ہوگا،کمیٹ کا اجلاس شام چاربجے وزارت صحت کے زیراہتمام ہوگا،معاون خصوصی ظفرمرزا کوکمیٹی کنوئنربنایا گیا ہے ،کمیٹی میں تمام صوبوں، سول اورعسکری نمائندے شامل ہوں گے ،اجلاس میں ملک کے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،سرجن جنرل آف آرمی, ڈی جی آئی ایس آئی کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہونگے ،این ڈی ایم اے آپریشنل ایجنسی ہوگی،جتنے بھی اقدامات کی ضرورت ہوگی، این ڈی ایم اے سربراہی کرے گا،کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی کو بھی کمیٹی میں شامل کر سکتے ہیں