راولپنڈی میں یو کے سے آئی40 سالہ خاتون کرونا میں مبتلا

راولپنڈی :یو کے سے آئی شادی میں شریک40 سالہ خاتون کرونا میں مبتلا خاتون شبنم صادق کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق خاتون شادی میں دلہن سمیت کئی افراد سے ملتی رہی ہے،شادی میں شریک دلہادلہن سمیت کئی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق نے متاثرہ خاتون سے ملنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کر دی ،متاثرہ خاتون سے ملنے والوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے پولیس کی مدد بھی حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔