ملک کے پانچ ایئر پورٹس غیر ملکی پروازوں کیلئے بند

اسلام آباد:ملک بھیر کے پانچ ایئر پورٹس غیر ملکی پروازوں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایئر ایوی ایشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طے شدہ غیر ملکی پروازیں صرف کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہونگی ۔سول ایوی ایشن کی جانب سے 5 ایئر پورٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مگر ملک کے اندر کی پروازیں متاثر نہہیں نہیں ہو نگی۔ 5 ایئرپورٹس میں سیالکوٹ ، ملتان ،فیصل آباد ، کوئٹہ اور پشاور ایئر پورٹ شامل ہیں ۔ ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر آنے والی غیر ملکی پروزاوں کو لاہور اور اسلام آباد بھیجا جائے گا۔