کرونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل کردہ نیشنل کوآرڈینیشنل کمیٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد: کرونا وائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل کردہ نیشنل کوآرڈینیشنل کمیٹی کا اجلاس شروع، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں تمام صوبوں کے سول اورعسکری نمائندے ،سرجن جنرل آف آرمی اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شریک ہے۔
اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور انکی روک تھام کے حوالے سے ‏اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔