WhatsApp Image 2020 03 14 at 8.27.22 PM 1

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس وزارت صحت میں ہوا، اس اہم اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی.ویڈیو لنک پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکتِ کی،ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میٹنگ میں شریک

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن معید یوسف وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر تنویر قریشی وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر درانی چیرمین این ڈی ایم اے سرجن جنرل بھی شریک.

اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، صوبوں نے نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد درآمد کردیا ھے اجلاس کو بریفنگ

تمام تعلیمی ادارے مدارسِ یونیورسٹی بشمول سٹاف بند،
تمام لینڈ کراسنگ دو ہفتے کیلے بند ہیں،
پوائنٹس آف انٹریز کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جارہا ھے ،
کرتار پور سے صرف بھارت سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے بعد آنے کی اجازت ہوگی،

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

شرکا کو بتایا گیا کہ اجلاس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی اور اقدامات کو یقینی بنانا ہیں.یہ ایک قومی چیلنج ھے اس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ھے.
کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے ہم سب ملکر موثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسایل بروئے کار لا رھے ہیں.وفاق صوبے اور تمام متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس شرکا کو بتایا کہ عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ھے ہمیں احتیاطی تدابیر اور زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے.پاکستان میں ابتک 29 کیس رپورٹ ہوے ہیں. گلگت بلتستان میں بھی قومی ادارہ صحت کے تعاون سے تشخیص کی سہولت فراہم کی جارہی ھے.کرونا وائرس کے بارے معلومات کیلئے وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں. عوام کی آگاہی کیلئے وفاق اور صوبوں کیطرف سے آگاہی مہم جاری ھے. کراچی لاہور اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی سکریننگ کا مربوط نظام موجود ھے.

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

پورے ملک کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے علیحدہ روم مختص کر دینے ہیں

کرونا وائرس کی تشخیص کےلئے یہ لیبارٹریاں ہیں:

1- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد
2- شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال، لاہور
3- پبلک ہیلتھ لیبارٹری، لاہور
4-نشتر میڈیکل کالج،ملتان
5- پبلک ہیلتھ لیبارٹری، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور
6- آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، کراچی
7- ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، کراچی
8- پبلک ہیلتھ لیبارٹری، کوئٹہ

وزارت صحت وزارتِ انفارمیشن اور آئی ایس پی آر عوام کو آگاہ رکھیں گے اجلاس میں فیصلہ .