پاکستان میں موجود سعودی عرب کے شہریوں کا آخری گروپ سعودی عرب روانہ ہو گیا

اسلام اباد: ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانے کی جانب سے اعلان شدہ 72 گھنٹوں کی مہلت مکمل ہونے پر سعودی شہریوں کا یہ گروپ واپس روانہ ہوا, سعودی فرمانروا کی ہدایت پر پاکستان میں سعودی سفارت خانے نے سعودی شہریوں کو رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی تھی, یہ پیشکش سعودی شہریوں کو 72 گھنٹے کے لیے کی گئی تھی, سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جو سعودی شہری واپس جانا چاہتے ہیں وہ سفارت خانے سے رابطہ کریں, سعودی سفارت خانے کی جانب سے اس ضمن میں سعودی سفارت خانہ, سعودی امور, سعودی قونصل خانہ کراچی اور سعودی امور کراچی کے نمبر مشتہر کیے گئے تھے-