download 4

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری

کرونا سے متاثرہ افراد کی مستند رپورٹ وزارت صحت نے جاری کردی، ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد31 ہوگئی، ہسپتالوں میں اس وقت28 مریض داخل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد مکمل صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارچ ہوئےہیں، کرونا کے علاج سے مکمل صحتیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے، سب سے زیادہ سندھ میں 18 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوچکیہے.

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 6 ،اسلام آباد میں 4 ، گلگت بلتستان میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر سے کورونا وائرس کے شبے میں کل 689 تشخیصی نمونے حاصل کیے گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقعہ نہیں ہوئی. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ابتک 77 نمونے کرونا کہ تشخیص کے لیے بھجوائے گئے،
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران19مزید مشتبہ کیسز سامنے آگئی۔ ہسپتالوں میں382 مشتبہ مریض داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان