KPK Airport 1

کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے پشاور ایئرپورٹ پر بڑا اقدام

پشاور ایئرپورٹ پر اندرون ملک سے آنے اور جانیوالے مسافروں کی اسکریننگ کیلئے جدید خودکار اسکینر نصب کر دئے گئے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کے کسی ائیرپورٹ پر ڈومیسٹک لاونجز مسافروں کی اسکریننگ خود کار اسکینر سے کی جارہی ہے، پشاور ایئرپورٹ پراندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے. پشاور ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایئرپورٹ بلڈنگ کے باہر ہیلتھ اور انفورمیشن ڈیسک قائم کی ہے، ایئرپورٹ داخل ہونے والے مسافروں سمیت تمام عملے کی مکمل اسکریننگ کی جارہی ہے، پشاور ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد ہے، ایئرپورٹ پر تمام ایئرلائن کے غیر ضروری عملے کے داخلے کی بھی اجازت نہیں ہے، سی اے اے

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے