صحت مند پاکستان کیلئے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد:ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمر جینسی کور گروپ کا اجلاس جاری ،اجلاس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور پاک فوج کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیار ہیں،14لیبارٹریز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ھی ہیں،حکومت اپنی زمہ داریاں احسن طریقے نبھا رہی ھے ،وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ، وفاق صوبے وزارتِ صحت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ پورے ملک کا عملہ 24 گھنٹے کام کر رھا ھے، قومی یکجہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ھو رھا ھے،انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور اسلام آباد اور کراچی تک محدود کیا ھے، لاہور اسلام آباد کراچی ایئرپورٹ پور مزیز سکریننگ کے نظام کو موثر اور مضبوط بنایا گیا ہے ،حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اگر کسی نے بیرون ملک کا سفر کیا ہے تو کھانسی بخار سانس کی تکلیف کی صورت میں گھر میں رھتے ہوے ڈاکٹر یا وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166پر رابطہ کریں،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر کرونا وائرس کے پھیلا کوروکنے کا عہد کریں، یقینا اس پر قابو پا لیں گے ،وزارت صحت ،صوبائی حکومتیں اورمتعلہ ادارے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر ہیں،صحت مند پاکستان کے لیے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے