وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ،ملاقات میں کوروناوائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگوہوئی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت کی گئی ،وزیر اعظم نے مذہبی اجتماعات پر پابندی کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی

.وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاوں کی بھی درخواست کی ،مولاناطارق جمیل کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق بیان بھی دیں گے۔