کرونا وائرس خطرے کے پیش طور خم بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند

لنڈی کوتل: بارڈر حکام کے مطابق کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر پاک افغان طورخم سرحد کو ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا، بارڈر پر ہر قسم آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں دو ہفتوں کیلئے معطل رہی گی، بارڈر بندش سے افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے سپلائی بھی معطل ،بارڈر بند ہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، بارڈر حکام کا کہنا تھا کہ بارڈر کو کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بند کیا گیا، بارڈر بندش سے کسٹم کلیئرنس ایجنٹس اور دیگر دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔