کویت میں دلچسپ صورتحال

کویت: کویت میں صورتحال اس وقت خاصی عجیب ہو گئی، جب ڈرون سے اعلان کیا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایک جگہ لوگ اکٹھے نہ ہوں۔ مگر وہاں لوگوں کی بڑی تعداد اسی ڈرون کی ویڈیو بنانے کے لیے جمع ہو گئی۔ کویت میں اب تک کورونا کے 95 کیس سامنے آئے ہیں۔