imran khan meetingh

حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے – وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بریفنگ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری صنعت ڈویژن اوردیگر سینئر افسران کی شرکت۔

بریفنگ میں بتایا گیا کے صنعت ڈویژن کے زیر انتظام 38 ادارے ہیں جن میں سے تیرہ کی نجکاری، دس کاانضمام، پانچ کو متعلقہ ڈویژنز اور صوبوں کو منتقلی کے بعد وزارت کے پاس صرف نو ادارے رہ جائینگے۔

مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ، امن عامہ حکومت کی ذمہ داری قرار

وزیر اعظم نے کہا کے اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج منیجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔

وزیر اعظم نے صنعت ڈیویژن کو ہدایت کی کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقرر شدہ معیاد میں یہ عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔