President Dr Arif Alvi 1 750x369 1

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 16 سے 17 مارچ کو چین کا دورہ کریں گے

پاکستانی صدر، چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور سینئیر حکام صدر کے ہمراہ وفد کا حصہ ہوں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے ہم منصب اور چینی قیادت سے ملاقات کریں گے. دورے کے دوران کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے.

دورے کا واحد مقصد پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل معاونت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے، چین کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مسلسل کوشاں رہا ہے، دورے سے دونوں آئرن برادر ممالک کے درمیان تاریخی، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی تعلق کو مزید تقویت ملے گی، دورے سے دونوں ممالک کو دو طرفہ، علاقائی و عالمی امور پر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تگ و دو کرنے کا موقع میسر آئے گا.
پاکستان اور چین بہت گہرے دوست اور شراکت دار ہیں. دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹیجک تعاون و شراکت داری پائی جاتی ہے. یہ آزمودہ دوستی غیر مثالی باہمی تعاون، ادراک اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، دونوں ممالک کی قیادت پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور نئے عہد کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے پر عزم ہے.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل