Air update Emirates A380 v2

متحدہ عرب امارات 17مارچ سے داخلے کے لیے ویزوں پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک :کرونا وائرس سے بچاو،متحدہ عرب امارات کے مزید حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں متحدہ عرب امارات 17مارچ سے داخلے کے لیے ویزوں پر پابندی لگا دی,جن مسافروں کو 17 مارچ سے پہلے متحدہ عرب امارات کے ویزے جاری ہوے وہ متحدہ عرب امارات کا سفر کرسکتے ہیں،یو اے ای نے امریکہ, آسڑیلیا, آسٹریا, بیلجئیم, برونائی, بلگاریہ, کینیڈا, چین ,جرمنی, ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک کی فہرست جاری کر دی جن کے شہری ابھی بھی متحدہ عرب امارات داخل اور وہاں سے واپس آ سکتے ہیں, ان ممالک کے شہریوں کو امارات میں داخل ہونے یا وہاں سے واپسی کے لئے خصوصی سکرینگ انتظامات سے گزرنا ہو گا, دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکینگ بھی کی جائے گی, دبئی پہنچنے کی صورت میں طبی عملہ مسافرں کا نیزل سوایب ٹسٹ بھی کرے گا۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا