images 2 3

کروناوائرس کے علاج کیلئے نامزد ہسپتالوں کو فی الفور آرمی میڈیکل کور کے حوالے کیا جائے ،سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد:چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان سے ہسپتالوں کو آرمی میڈیکل کور کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ،کروناوائرس کے علاج کیلئے نامزد ہسپتالوں کو فی الفور آرمی میڈیکل کور کے حوالے کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں وزیراعظم کو بروقت مشورہ دے رہا ہوں تاکہ کروناوائرس پر قابو پایا جا سکے، ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کیطرف وزیراعظم عمران خان کا توجہ دلانا چاہتا ہوں، کرونا وائرس کیخلاف نامزد ہسپتالوں میں انتظامات غیر تسلی بخش ہیں، وزیراعظم کو حقائق کے برعکس سب اچھا بتایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کارونا وائرس کیخلاف نامزد ہسپتالوں میں شاید ہی کوئی طبی یا انتظامی کنٹرول ہو، فوج طبی نگہداشت کیلئے قومی پلان تیار کرے تاکہ کروناوائرس پر بروقت قابو پایا جا سکے، ملک میں ذاتی طور پر یہ تجویز قومی مفاد و کروناوائرس کے بڑے خطرے کو مد نظر رکھ کر دے رہا ہوں، آرمی میڈیکل کور منظم و تربیت یافتہ ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے مالاکنڈ و سوات میں طالبان کیخلاف جنگ میں ہماری بھرپور مدد کی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم