WhatsApp Image 2020 03 17 at 21.55.05

بحثیت قوم ہم نے کورونا وائرس کے خلاف یہ جنگ جیتنی ہے- وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کی صورت حال پر قوم سے خطاب، خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کوروناوائرس پربات کروں گا،کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے.
وائر س سے متاثرہ 97فیصد افراد ٹھیک ہوجاتے ہیں،پوری دنیامیں اب تک ایک لاکھ 90ہزارکیسزرپورٹ ہوئےہیں.
کوروناکی وجہ سےصرف 5فیصدلوگ اسپتال میں داخل ہوتےہیں،معمرافرادکےکوروناوائرس سےمتاثرہونےکےامکانات زیادہ ہوتےہیں.

وزیراعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک قسم کا فلو ہے،ایران میں قم شہرسےکورونا وائرس کاآغاز ہوا.وائرس کا تیزی سے پھیلانا خطرناک ہے،متاثرہ افراد سے دور رہنا بہت ضروری ہے.پاکستان میں کورونا وائرس کا سب سے پہلا کیس 26فروری کو رپورٹ ہوا،ہمارےزائرین ایران گئےہوئےجہاں متاثرہوئے
بلوچستان حکومت اورپاک فوج کےاقدامات قابل تحسین ہیں.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر9لاکھ لوگوں کی اسکریننگ ہوئی، جب پاکستان میں 20کیسزرپورٹ ہوئےتونیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بلائی.جب 20کیسزرپورٹ ہوئےتوشہروں کوبندکرنےکی تجویزآئی،پاکستان کےمعاشی حالات امریکہ اوربرطانیہ کی طرح نہیں کہ لاک ڈاوَن کریں.سوچاشہربندکریں گےتولوگ بھوک سےمرجائیں گے.

وزیراعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا کہ تھا کورونا وائرس کے پھیلاوَ کے خدشہ کے باعث اسکول،کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کردیا گیا، کوروناکیسزرپورٹ ہونےکےبعداین ڈی ایم اےکوفعال کردیا.چین موجودہ صورتحال میں ہماری مددکررہاہے، جو 4سے5فیصدشدیدمتاثرلوگ ہوں گےانہیں وینٹی لیٹرزچاہیےہوگا. جن ممالک کےادارےمضبوط ہیں وہاں بھی وائرس تیزی سےپھیل رہاہے، وائرس کے باعث پاکستان کو بھی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑیگا.

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم عمران خان مزید کہنا تھا کہ اکنامک کمیٹی موجودہ صورتحال کومانیٹرکرےگی، کوروناسےمعیشت بری طرح متاثرہونےکاخدشہ ہے.ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا، بحثیت قوم ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے.عوام خوداجتماعات کی جگہوں پرجانےسےپرہیزکریں.

وزیراعظم عمران خان مزید کہنا تھا کہ ہاتھ ملانےسےپرہیزکریں، بیرون ملک سےآنےوالوں سےملنےمیں احتیاط کریں.ہرکوئی ٹیسٹ کرنےنہ جائیں صرف احتیاط کریں.جوکوروناسےشدیدبیمارہیں انہیں صرف اسپتال جاناچاہیے.ہمیں کوروناسےگھبرانانہیں ہے، احتیاطی تدابیراپناکرہم کوروناکےخلاف یہ جنگ جیتیں گے.

ڈاکٹروں کوہرقسم کی سہولیات دیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کی بھی موجودہ صورتحال میں مددکی جائےگی. ووہان شہرمیں پھنسےپاکستانی طلبانےبھی مشکلات کاسامناکیا، علماسےکہتاہوں کہ آپ بھی عوام کو آگاہی دیں وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب.