637187449130130000

پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت والی 14لیبز کی فہرست جاری

اسلام آباد :کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت والی 14لیبز کی فہرست جاری کر دی گئی ۔این آئی ایچ اسلام آباد اور اے ایف آئی پی راولپنڈی میں سہولت موجود ہے.لاہور میں پنجاب ایڈز لیب اور شوکت خانم ہسپتال میں تشخیصی سہولت دستیاب ہے ،کراچی میں آغا خان ہسپتال ، سول ہسپتال ، اوجھا انسٹی ٹیوٹ اور انڈس ہسپتال .ملتان میں نشتر میڈیکل کالج میں تشخیصی سہولت موجود ہے. پبلک ہیلتھ لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاورمیں بھی سہولت دستیابہے .فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ اورموبائل ڈائیگناسٹک یونٹ تفتان میں بھی سہولت موجود ہے .مظفر آباد میں عباس انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز میں بھی سہولت موجودہے .گلگت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا انتظام ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان