5beb150cb8655

کرونا وائرس کے پیش نضر دفتر خارجہ کاقونصلر سروسز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:کرونا وائرس کے پیش نظر دفتر خارجہ نے قونصلر سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا،ترجمان دفتر خارجہ کے بتایا کہ وزارت خارجہ نے تمام واک ان قونصلر سروسز کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا, فیصلہ کرونا کے پھیلاو کے بڑھتے خطرات کے باعث کیا گیا, ماسواِے پاور آف اٹارنی کے تمام قونصلر سروسز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے, ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کی قونصلر سروسز 18 مارچ سے 3 اپریل تک معطل رہیں گی،3 اپریل کے بعد اس فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی, ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اس مدت کے درمیان دستاویزات کی تصدیق مختلف کورئیر کمپنیوں کے ذریعہ جاری رہے گی،ان کورئیر کمپنیوں میں پاکستان پوسٹ, جیریز, لیوپرڈ اور ٹی سی ایس سمیت دیگر شامل ہیں،کرونا وائرس کے حوالے سے وزارت خارجہ نے پہلے ہی ایک خصوصی رابطہ سیل قائم کیا ہے, یہ خصوصی سیل اسپیشل سیکریٹری (ایڈمنسٹریشن) کی زیر نگرانی کام کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس سیل کا کام پاکستان میں موجود غیر ملکی سفارت خانوں و مشنز اور بیرون ممالک پاکستانی مشنز سے رابطہ رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ