وزیراعظم عمران خان کا ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کا حکم- ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ڈیسک رپورٹ : معاون خصوصی اطلاعات کا ٹویٹ- وزیراعظم کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس سے متعلق اجلاس.اجلاس میں پنجاب میں کو رونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.وزیر اعلی پنجاب ، معاونین خصوصی ،چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت .

چیف سیکرٹری پنجاب کی صوبہ پنجاب میں کو رونا وائرس صورتحال پر بریفنگ. لوگوں کو صورتحال پر قابو پانے سے متعلق انتظامات پر یومیہ بنیاد پر آگاہ کیا .جائے:وزیراعظم کی ہدایت.لوگوں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں .

پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی سکریننگ کے انتظامات بھی کئے جائیں. ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں.ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے.بدلتی صورتحال کے مطابق اقدامات کا جائزہ لیا جائے وزیراعظم عمران خان کا حکم.