023371a5 3848 454c a321 37b9e71232f7

خیبرپختونخوا حکومت کے بڑے فیصلے

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی پریس کانفرنس، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کورونا وائر س سے متعلق سنجیدہ ہے، ہم صوبے میں صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں.حساس صورت حال میں سب کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے. ہمارے پاس وسائل بہت محدود ہیں لیکن کام زیادہ کرنے ہوں گے.وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عوام حکومتی فیصلوں میں ہمارا ساتھ دے. اپوزیشن سے درخواست ہے کہ ہمارا ساتھ دے، حکومت اب سخت فیصلے لینے کے لیے تیار ہے۔ ہماری ٹاسک فورس مکمل کام کررہی ہے. صوبے میں کسی قسم کی کرفیوں نہیں لگائی جارہی ہے.عوام پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریںکورونا کے لئے مزید ہیلپ ڈیسک قایم کیے جارہے ہیں.وزیر اعلی محمود خان نے نے مزید کہا کہ – گھروں میں بھی شادی کہ تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے – سرکاری دفاتر دس سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے- اشیا ضروریہ کی دکانیں 24 گھنٹے جبکہ باقی دکانین صبح دس سے شام سات تک کھلی رہیں گے- سرکاری اجلاس میں صرف پانچ افراد شریک ہونگے- وزیرصحت اور اطلاعات کے علاوہ تمام دفاتر بند کررہے ہیں- تمام ریسٹورنٹس میں کسی کو کھانا نہیں ملے گا – سرکاری دفاتر میں سینیٹایزر لازمی ہوگا- حجام اور بیوٹی پارلر کی شاپس 15 دن کے لئے بند کررہے ہیں- عبادات کے مقامات پر محکمہ اوقاف کی ہدایات پر عمل کو یقینی بنایا جائے- خیبرپختون خوا میں تفریحی مقامات جانے پر پابندی ہے وزیر اعلی محمود خان کا پریس کانفرنس میں اعلان وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے مزے لینے کے لیے بند نہیں کیے، لوگ اپنے اپ کو محفوظ رکھیں.یہ ایک وبا ہے اللہ کا امتحان ہے قوم اللہ سے دعا کریں، اس وبا سے بچ نہیں سکتے لیکن بچاو کرسکتے ہیں. وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ میں سب سے اگے سے لیڈ کروں گا۔

مزید پڑھیں:  یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج