انتخابات

18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریر ی حکم جاری

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے نوٹسز چسپاں کرنے کا عمل بھی روک دیا ۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ میں سیکرٹری کوآرڈینیشن محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جن اضلاع میں ہو رہا ہے وہاں برف باری کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہے اور وہاں انتخابی وسکیورٹی عملہ کا پہنچنا انتہائی مشکل ہوگا اسی طرح انتظامات بھی متاثر ہونگے محکمہ بلدیات نے بتایا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے سکیورٹی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے حکومت نے درخواست کی کہ عدالت ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو 6 ہفتوں کیلئے ملتوی کردے عدالت کی جانب سے جاری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں شدید برف باری اور سردی کے باعث صاف اور شفاف انتخابات ممکن نہیں ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 جنوری کو دوسرے مرحلے کیلئے جاری شیڈول کا اعلامیہ معطل کردیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے رمضان کے بعد یا پھر موسم بہتر ہونے کے بعد ان اضلاع میں شیڈول جاری کرے پشاور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے 18 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور ریٹرننگ آفیسر کو ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نوٹسز چسپاں کرنے سے روک دیا ہے ان اضلاع میں اورکزئی، کرم، جنوبی اور شمالی وزیرستان، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، لوئر اور اپر دیر، لوئر اور اپر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کولائی پالس ،کوہستان اپر اور لوئر شامل ہیں جہاں 27مارچ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہونی تھی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ