حکومت کورونا کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے-وزیر اعلیٰ محمود خان

ڈی آئی خان: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا گومل میڈیکل کالج میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لئے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ۔ دورے کے دوران وزیر اعلی کو بریفنگ میں مرکز میں 250 سے زائد مشتبہ مریضوں کو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے، مرکز میں مشتبہ مریضوں کے ضروری ابتدائی ٹیسٹس کے سارے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ مرکز میں سینٹیشن پروٹوکولز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا خاص اہتمام موجود ہے۔ مرکز میں ہر مشتبہ مریض کے لئے الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ مرکز میں ہر تین مریضوں کے لئے ایک واش روم کا انتظام کیا گیا ہے۔ قرنطینہ مرکز میں ڈاکٹر سے لیکر عملہ صفائی تک تمام درکار عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ مفتی محمود ہسپتال کورونا کے مریضوں کے لئے 225 ائیسولیٹیڈ بستر مختص کئے گئے ہیں ۔ن: وزیر اعلی محمود خان نے قرنطینہ مرکز میں کئے جانے والے انتطامات پر اطمینان کا اظہارکیا ، وزیر اعلی نے انتظامیہ کے کام کی تعریف کی ۔:وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ مرکز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لئے معیاری خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مرکز میں تعینات عملہ اصل ہیرو ہیں جو اس جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں ،حکومت کورونا کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی سنجیدگی دکھائے اور غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں۔ اللہ تعالی کے فضل اور عوام کے فضل و کرم سے اس وبا پر قابو پائیں گے ۔