imran khan un001 scaled

حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ کو قومی یکساں نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے – وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے اجلاس.وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی.اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، سیکرٹری ایجوکیشن، و دیگر سینئر افسران کی شرکت.

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا اجلاس کے شرکا سے کہنا تھا کہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم اور تربیتی نظام رائج کرنا حکومت کے منشورکاجزو ہے. آنحضور ﷺ کی سیرت مبارکہ قومی یکساں نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے.قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے افکار اور سوچ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے.نصاب کی کتابوں کی اشاعت میں مافیا کے عمل دخل کو مکمل طور پر ختم کیا جائے.یکساں قومی نصاب پورے ملک میں رائج کرنے کیلئےوفاق ہر ممکن معاونت کریگا.

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی
مزید پڑھیں:  جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

کرونا کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیاں معطل ، طلباء کو تعلیمی مواقع کی فراہم پر بریفنگ پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے 7گھنٹے کی تعلیمی نشریات کا اہتمام کیا ہے وزیراعظم کو بریفنگ.