WhatsApp Image 2020 03 19 at 20.07.59

معاونین خصوصی اطلاعات، صحت اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم میڈیا بریفنگ

اسلام آباد : معاونین خصوصی فردوس عاشق اعوان، ظفر مرزا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا گیا.افواج پاکستان وباء پر قابو پانے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں.مسلح افواج سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹیوں کے تحت بھی ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں.قرنطینہ سینٹرز کے قیام میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے.ائرپورٹس پر بھی مسلح افواج کےجوان سکریننگ کے عمل میں ہاتھ بٹا رہے ہیں.تمام زمینی راستوں پر بھی مسلح افواج اور سول انتظامیہ سکریننگ میں مصروف ہیں .تینوں مسلح افواج کی میڈیکل سہولتوں کو عوام کیلئے دستیاب کیا گیا ہے.ایکسپو سینٹر کراچی میں بنائے جانے والے آئیسولیشن سینٹر کے قیام بھی تعاون کر رہے ہیں.سکھر میں پاکستان رینجرز سندھ قرنطینہ سینٹرز کے قیام کی معاونت کر رہی ہے.وبائی امراض کے ماہر فوجی ڈاکٹرز کی ٹیم نے ڈی جی خان قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا.ملتان میں قائم قرنطینہ سینٹر میں بھی فوجی ڈاکٹرز نے معاونت فراہم کی.

ہم سب نے مل کر اجتماعی اور انفرادی کردار اد اکرنا ہے.بروقت اور درست اطلاعات ہی افواہوں اور خوف و ہراس کو روک سکتی ہیں.موبائل کمپنیوں کے ساتھ مل کر بھی آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے.ہمیں متحد ہو کر ایک قوم بن کر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ.

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب بھی پاکستانی قوم پر مشکل پڑی عوام نے بے مثال یکجہتی کا اظہار کیا.صدر مملکت کے دورہ چین میں صحت کے شعبے میں تعاون پر بات ہوئی. کورونا وائرس پر قابو پانے سے متعلق چین کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے.جلد چینی طبی ماہرین اور پاکستانی ماہرین ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کریں گے.دنیا کے 194 میں سے 176 ملکوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے.

پاکستان میں اب تک کورونا کے 326 مصدقہ کیسز ہیں.پاکستان میں ابتک کورونا وائرس سے2افراد جاں بحق ہوئے.کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سماجی میل جول کم کرنا ہوگا.تمام صوبائی حکومتیں قومی یکجہتی کے ساتھ کام کر رہی ہیں.

ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہوگا.ہسپتالوں کی اوپی ڈیز میں رش کم کرنا ہوگا.انتہائی بیمار شخص کے ساتھ صرف ایک تیمار دار کی اجازت ہو گی.ڈاکٹر اور طبی عملہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

کئی پرائیویٹ ہسپتالوں نے اپنی خدمات کی پیشکش کی ہے.سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق معلومات ہرگز نہ پھیلائیں معاون خصوصی صحت.

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ عوام کے جان و مال اور صحت کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے.عوام کے جان و مال کا تحفظ وزیراعظم اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں.کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی.وزیراعظم نے گزشتہ روز قرنطینہ سینٹر کا معائنہ کیا اور زائرین کے مسائل سنے.وزیراعظم نے پیغام دیا کہ ہم نے کرونا کا متحدہو کر مقابلہ کرنا ہے.کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے.

کورونا کے پیش نظر قومی معاشی پالیسی کو ترتیب دینے کیلئے لائحہ عمل تیا رکرنا ہے.معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے معاشی کمیٹی تشکیل دی ہے.روزانہ کما کر کھانے والوں کے لیے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے. عوام پرہجوم اجتماعات میں شرکت سے اجتناب کریں.موجودہ حالات کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی.پاکستان میں خوراک کی کمی نہیں،غیرضروری چیزیں ذخیرہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے معاون خصوصی اطلاعات کی پریس بریفنگ.