Justice Waqar Seth  16f244225c3 large

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد کا اپنی تعیناتی نہ ہونے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں چیلنج کر دیا

پشاور:پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سپریم کورٹ میں اپنی تعیناتی نہ ہونے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں چیلنج کردیا ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سینیارٹی متاثر ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا، درخواست گزارکی سینیارٹی کو نظر انداز کیا گیا، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع کرا دی ،میں نے جو درخواست دائر کی ہے اس میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کے دستخط موجود ہیں۔۔ وکیل قاضی انور کی سے گفتگوسپریم کورٹ میں جونیئر ججز کہ تقرری چیف جسٹسز کی سینارٹی کو نقصان پہنچے گا۔ قاضی انورتین جونیئر ججز کی مقرری سے ججز کی سینارٹی کو نقصان ہوگا۔قاضی انوردرخواست سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج