69603842 2361797427369941 3800633993148553349 n

یونیورسٹی کیمپس کے طلبہ ہاسٹلز قرنطینہ سینٹرز قرار

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے قرنطینہ سنٹرز بنانے کا اعلامیہ جاری کردیا، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور ذولفقار علی بھٹومیڈیکل انسٹیٹیوٹ بھی قرنطینہ سنٹر قرار.پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی کو بھی قرنطینہ سنٹر بنایا گیا.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ عوام کے بہتر مفاد میں کیاگیا ہے ، مذکورہ ادارے تاحکم ثانی کورونا قرنطینہ سنٹرز رہیں گے. پولیس کو کیمپس کے اندر تمام احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت. ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کرنے کی ہدایت.

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

جب کہ دوسری طرف جامعہ پشاور انتظامیہ کا یونیورسٹی کے اندر قرنطینہ بنانے سے معذرت، ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں روزانہ 25,سے 30 ہزار افراد کا انا جانا ہوتا ہے،حکومت شہر اور تعلیمی اداروں سے باہر قرنطینہ بنائے. اس اقدام سے جامعات کے طلبہ،اساتذہ اور کیمپس میں رہائش پذیر لوگوں میں وبا پھیلنے کا خدشہ ہوگا.

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ