shehram tarkai

19 اپریل سے نہم سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کیلئےمر حلہ وار سکول کھول دیے جائیں گے۔ شہرام ترکئی

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ پشاور NCOC اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق 19 اپریل سے نہم سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کیلئےمر حلہ وار سکول کھول دیے جائیں گے، کلاس اول سے آٹھویں کلاس تک کورونا سے متاثرہ اضلاع میں سکول عید تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

28 اپریل کو NCOC اجلاس میں سکولوں کے کھولنے کے مطعلق جائیزہ لیا جائیگا، کلاس نہم سے بارہویں تک کے طلباء کو امتحانات کی وجہ سے سکول آنے کی اجازت دی گئی ہے، محکمہ تعلیم انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کریں۔ کلاس نہم سے بارہویں کلاس تک امتحانات مقررہ وقت پر اور ضرور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا