صوبے کے تمام اضلا ع کو کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایک ارب 73 کر وڑ روپے جا ری

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمو د خان کی خصو صی ہدا یت پر پی ڈی ایم اے نے صو بے کے تمام اضلا ع کو کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 73 کر وڑ روپے جا ری کر دئیے۔ڈی آئی خان کو 30کروڑ روپے، پشا ور کو 20کروڑ 26 لاکھ،ما نسہرہ 13 کروڑ 64لاکھ،مردان 11کروڑ 18لاکھ جا ری کر دئیے گئے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق نو شہرہ 6 کروڑ 87 لاکھ، کرم 8 کروڑ 75لاکھ، خیبر کو پا نچ کروڑ با جوڑ چار کروڑ 19 لاکھ،،کو ہستان لو ئر چا ر کروڑ11 لاکھ روپے جا ری۔۔پی ڈی ایم اے نے ڈی آئی خان میں قائم دو قرنطینہ سنٹر کے لیے ضروری سامان مہیاکر دیا ہیں۔صوبا ئی حکومت نے خصوصی طور پر عوام کی رہنما ئی کے لیے ڈاکٹر بھی ایمرجنسی اپریشن سنٹر میں تعینات کئے گئے ہیں۔