گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس جاری

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی اجلاس جاری، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی ایپکس اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال محکمہ صحت اور محکمہ ریلیف کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ.

ایپکس اجلاس میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس ثناءاللہ عباسی، کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود ، سیکرٹری ریلیف عابد مجید، سیکرٹری محکمہ صحت سمیت دیگرسول و عسکری حکام کی شرکت۔