111 3

ہم سب کو ملکر کروانا وائرس سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد:ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کی معلومات کیلئے قائم کردہ ہیلپ لائن کا دورہ کیا ،متعلقہ حکام میں ہیلپ لائن بارے ڈاکٹر ظفر مرزا کو بریفنگ دی گئی ،وفاق اور صوبائی حکومتیں ملکر ایک قومی ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کر رہی ہیں،دورے کے موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کرونا وائرس کی موجوہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں،لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ،تمام متعلقہ ادارے وزارت صحت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آغاز ہی سے کرونا وائرس سے بچا کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، حفاظتی تدابیر اور احساس زمہ داری سے اس وائرس کے پھیلا کو روک سکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملکر کروانا وائرس سے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ،ڈرنا نہیںکرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کرنے سے جیت ہماری ہوگی ،حکومت پاکستان کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،کرونا وائرس بارے عوام کو آگاہی دینے میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے کرونا وائرس بارے معلومات کیلئے 1166 پر رابطہ کریںنو ہزار سے زائد کالز روزانہ ہیلپ لائن پر موصول کرتی ہے

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت