کرونا وائرس کی روک تھام حکومت کا موثر میڈیا حکمت عملی کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم کی ہدایت پر موثر آگاہی کے لیے میڈیا اسٹریٹجی اجلاس طلب،اجلاس میں تمام وزراء اطلاعات شریک ہوں گے.معاون خصوصی اطلاعات اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کریں گی،صوبائی وزراء اطلاعات ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوں گے.

اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے میڈیا اسٹریٹجی بنائی جائے گی.میڈیا پر آگاہی مہم اور احتیاطی تدابیر کی تشہیر کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی.وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی شہریوں کو آگاہی کے لیے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا.