کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیاجائے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف

لندن : حکومت فی الفور لاک ڈاون کی تیاریاں کرے، عوام کےلیے خوراک کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے.کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی، چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں.اقدامات کی تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا.تاخیر سے ہونیوالے کسی بھی نقصان کی ذمے دار حکومت ہوگی مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان.