news 1576121595 2850

کرونا وائرس کے مقابلے کےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل

اسلام آباد: سیاسی قیادت کرونا کے خطرے سے نمٹنے کےلئے متحد،کرونا وائرس کے مقابلے کےلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر سپیکر قومی اسمبلی کے رابطے مکمل، تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی. پارلیمانی کمیٹی جلد ہی تشکیل دیے جانے کا امکان، کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سینیر پارلیمانی رہنما شامل ہونگے. سپیکر نے بلاول بھٹو،خواجہ اصف، رانا تنویر، اسعد محمود، پرویزخٹک، طارق بشیر چیمہ اور چیئرمین سینیٹ سے رابطے کیے.

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی کمیٹی کےلئے اراکین کے نام دینے کی درخواست، پارلیمانی کمیٹی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی جارہی ہے. پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس کی روک تھام کےلئے سفارشات مرتب کرے گی. کمیٹی کرونا سے نمٹنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی.

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی