نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کرونا وائرس کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 646 ہو گئی-
سندھ میں 292، پنجاب میں 152 بلوچستان میں 104 مریض شامل، گلگت بلتستان میں55، خیبرپختونخوا میں 31،اسلام آباد میں 11 مریضوں میں کورونا وائرس پایا گیا،گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں 17 نئے کيسز رپورٹ ہوئے-
ملک بهر میں کورونا وائرس سے 5افراد مکمل طور پر صحتياب جبکہ تين افراد جاںبحق ہوئے-